رواں مالی سال کیلئے ایچ ای سی کا 65 بلین روپے کا بجٹ منظور

06-07-2024

(حریم جدون) رواں مالی سال کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا 65 بلین کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے فیڈرل یونیورسٹیز کے لئے بجٹ 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جو کہ بہت کم تھا اور ہماری درخواست پر وزیر اعظم نے فوری ایکشن لے کر اس بجٹ کو ریورس کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا ہے کہ 25 ارب روپے کا بجٹ ایک بہت بڑا مسئلہ تھا لیکن وزیراعظم کے ایکشن پر بعدازاں رواں سال کے لئے ہمارا 65 بلین روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا مزید کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ کے لئے ہم نے 69 بلین بجٹ مانگا تھا لیکن ڈویلپمنٹ کے لئے 55 بلین روپے مختص کرنے کا بتایا گیا ہے۔