ریاست مخالف ٹویٹ، عمران خان سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے ٹیم واپس روانہ
06-07-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کے معاملے پر عمران خان سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلا چودھری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے عمران خان کو ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیئے، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔