چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

06-07-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد  خان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور  لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دے دی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔