پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

06-07-2024

(حریم جدون) پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا۔ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا اور پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے ہیں۔ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مشاورت کرے گا، کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق سپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم بھی تیار کرے گا۔ کنسلٹنٹ فی میگا ہرٹس سپیکٹرم کی قیمت کا روپے اور ڈالر میں تعین کرے گا جبکہ کنسلٹنٹ سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے آسان ادائیگی پلان بھی ترتیب دے گا۔