نان فائلرز کی سمز بند کرنے کا سلسلہ مزید تیز

06-07-2024

(حریم جدون) نان فائلرز کے خلاف سمز بند کرنے کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں۔

ذرائع ٹیلی کام کے مطابق اب تک ایک لاکھ5 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کو بھیجا جارہا ہے۔ دوسری جانب انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے پر18 ہزار902 افراد کی سمز بحال کی گئی ہیں جبکہ ابتدائی فہرست میں 5 لاکھ6 ہزار671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع ٹیلی کام کا مزید کہنا ہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت موبائل سمز بلاک کی جارہی ہیں۔