9 مئی مقدمات: لاہور پولیس کی ٹیم تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی
06-07-2024
(لاہور نیوز) سینئر رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی 9 رکنی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، پولیس ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ لاہور پولیس کی ٹیم تیسری مرتبہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی،تفتیشی ٹیم لاہور کے تھانہ شادمان، سرور روڈ، مغلپورہ، شاہدرہ، ریس کورس، گلبرگ اور گجر پورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کرآئی ہے،پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی کے جوابات کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرے گی۔