پنجاب کے بجٹ میں سرکاری سکولوں کیلئے خاطر خواہ فنڈز نہ دینے کی تجویز

06-07-2024

(لاہور نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے سرکاری سکولوں کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سکولوں میں نئے کمروں اور تعمیر و مرمت کے لیے خاطر خواہ بجٹ نہ رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے ، ترقیاتی بجٹ کا زیادہ حصہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پیما اتھارٹی کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سکولوں میں خطرناک عمارتوں کی تعمیرو مرمت پر دو سے تین ارب روپے ہی خرچ کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے سکول ایجوکیشن کو 50 ارب روپے تک ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 30 ارب روپے  اور  پیما اتھارٹی کو 5  ارب روپے سے زیادہ ملنے کی توقع ہے۔