حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتادیا
06-07-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنے پسندیدہ قومی کرکٹر کا نام بتادیا۔
حال ہی میں حریم فاروق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کےد وران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے پروڈیوسر بننے کا انتخاب کیوں کیا اور کیا آپ غصے والی پروڈیوسر ہیں یا پھر نرم مزاج ؟ سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ میں ایک نرم مزاج پروڈیوسر ہوں، اپنے عملے اور اداکاروں کو پریشان نہیں کرتی بلکہ ساری پریشانی اپنے سر لے لیتی ہوں، ایسا صرف اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میں یہ جانتی ہوں کہ ہر کسی کو اپنی بھی بہت سی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے پروڈیوسر بننے کا تعلق ہے تو یہ فیصلہ اپنی زندگی میں اس لیے کیا کیونکہ مجھے شوق تھا کہ یہ بھی دیکھوں کہ کیمرے کے پیچھے سین کیسے فلمائے جاتے ہیں۔ میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ سنگل بھی ہیں تو آپ کو قومی کرکٹرز میں سے کونسا کرکٹر پسند ہے؟ اس پر حریم فاروق شرما گئیں اور مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے نمبر پر بابراعظم اور پھر نسیم شاہ پسندیدہ کرکٹر ہیں۔