نوال سعید کی دلکش تصاویر نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

06-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی دلکش تصاویر نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے ساہ پینٹ اور شرٹ پر اوپن گاؤن پہن رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں، نازک اداؤں اور قاتلانہ مسکراہٹ میں نوال کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ نوال سعید کے مداح ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔