عید قرباں پر شہریوں کیلئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات مکمل

06-07-2024

(ویب ڈیسک)عید قرباں پر شہریوں اور مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔

عید قرباں کے موقع پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر مویشی منڈیوں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 8 مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی او نے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامع ٹریفک انتظامات کا حکم دیا ہے۔ ایس پی سٹی منیر ہاشمی، ایس پی صدر شہزاد خان تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں گے، جبکہ 13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 254 وارڈنز تعینات کیے جائیں گے ۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے7 فوک لفٹرز تعینات ہونگے۔