پہلی شکست کے بعد قومی ٹیم کا نئے جذبے کیساتھ نیویارک میں پڑاؤ

06-07-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا سے شکست کے بعد جیت کے جذبے کے ساتھ ڈیلس سے نیویارک پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد کی مسافت طے کر کے نیویارک پہنچی جہاں کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے۔ نیویارک میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی، 9 جون کو قومی ٹیم روایتی حریف بھارت سے پنجہ آزمائی کرے گی جبکہ  11 جون کو کینیڈا سے جوڑ پڑے گا۔ ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں، وہ اہم میچ سے قبل قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ یار ہے کہ ڈیلس میں شاہینوں کو پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔