پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

06-07-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ ہم اس درخواست کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔ واضح رہے کہ 4 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔