مؤثر کرائم فائٹنگ لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے:سی سی پی او
06-07-2024
(ویب ڈیسک) سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مؤثر کرائم فائٹنگ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس پیز ماتحت افسران کی بہتر کارکردگی پر توجہ دیں۔اجلاس کے دوران عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش ِ نظر مویشی چور گینگز پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جبکہ موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانےکا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈیلیوری پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت اور ان کی ٹیم کیلئے بہتر کارکردگی پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔ سی سی پی او نے افسران و جوانوں کی جسمانی صحت جانچنے کیلئے ہیلتھ سکریننگ کی ہدایت بھی کی۔