9 مئی مقدمات: ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

06-07-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی، عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔