سپریم کورٹ میں ججز تقرری کا معاملہ: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

06-07-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تین خالی نشستوں کیلئے 9 ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ سے چھ ججز کے نام زیر غور آئیں گے، سپریم کورٹ میں تقرری کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کا نام شامل ہے، سندھ ہائیکورٹ سے تین ججز کے ناموں پر غور ہوگا، ججز تقرری میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تین ججز کی نشستیں خالی ہیں۔