صبا فیصل نے بیٹی کو رات گئے کس سے بات کرنے پر تھپڑ مارا؟

06-07-2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹی سعدیہ کو زندگی میں صرف ایک بار ہی تھپڑ مارا۔

اداکارہ صبا فیصل نے بیٹی سعدیہ فیصل کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جس کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کو رات گئے کلاس فیلو سے چھپ کر بات کرتے ہوئے پکڑنے سے متعلق واقعہ کا بتایا۔ اس ویڈیو کلپ میں صبا فیصل نے بتایا ’میری عادت تھی کہ میں بچوں کے سونے کے بعد ان کے کمروں میں چھاپے مارتی تھی، ایک روز میرا بچوں پر چھاپہ مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب  اس روز میں لاؤنج سے گزری تو وہ  وہاں کورڈ لیس موجود نہیں تھا، بچوں کے کمرے میں گئی تو سب کے اوپر لحاف ڈلے ہوئے تھے، بظاہر سب سورہے تھے، میں نے سعدیہ کے بستر سے لحاف ہٹایا تو وہاں سعدیہ نے لحاف کے نیچے  تکیے رکھے ہوئے تھے اور خود باتھ روم میں تھی‘۔ صبا فیصل کے مطابق جب میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو سعدیہ نے سب سے پہلے باتھ روم  ریک کے اوپر کورڈلیس چھپایا اور باہر نکل آئی، میرا  سعدیہ سے سب سے پہلا سوال یہی تھا کہ کورڈلیس کہاں ہے جس پر اس نے صرف اتنا کہا اماں کو رڈ لیس! اس کا جواب سن کر میں نے  سعدیہ کے منہ پر  تھپڑماردیا  اور غصے سے پوچھا کس سے بات کررہی تھی؟ اداکارہ نے بتایا کہ سعدیہ ان دنوں کالج میں تھی اور اپنے کلاس فیلو فیصل سے بات کررہی تھی اس کے بعد سعدیہ نے مجھے فیصل کے بارے میں سب  بتادیا۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعدیہ کو میرے ہاتھوں بس ایک وہی تھپڑ پڑا ہے اس کے علاوہ میں نے بیٹی پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی۔