بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
06-07-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے کیریئر کی 113 ویں اننگز میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔