ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے: بابر اعظم کا امریکا سے ہارنے کے بعد ردعمل

06-07-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امریکا سے ہارنے کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاور پلے میں اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے، ابتداء میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے بڑا سکور نہیں بنا پائے، میری اور شاداب کی پارٹنر شپ لگی جس کے بعد دو وکٹیں گر گئیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھو دیا، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا، ابتداء کے چھ اوورز میں مشکل پیش آئی تھی مگر پھر ہم نے کم بیک کیا، اس پچ پر ہماری باؤلنگ کے مطابق سکور مناسب تھا۔ بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ پہلے 6 اوورز میں ہماری باؤلنگ اچھی نہیں تھی، ہمیں باؤلنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے، جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔