عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

06-06-2024

(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2362ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کے اضافے سے 243000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2057روپے کے اضافے سے 208333روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے پر مستحکم رہی۔