سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین کا احتجاجی مظاہرہ

06-06-2024

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سول سیکرٹریٹ کے سامنے پنجاب بھر کے سکول اساتذہ نے مظاہرے میں شرکت کی، مظاہرین نے تعلیمی اداروں کی نجکاری نہ منظور کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے، سرکاری اساتذہ کو فوری ٹائم سکیل پروموشن دی جائے، اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے، لیب اٹینڈنٹ کو اپ گریڈ کیا جائے، اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دی جائے۔ اساتذہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔