وزیر خوراک پنجاب نے جعلی جوس کی ترسیل ناکام بنا دی
06-06-2024
(لاہور نیوز) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے جعلی جوس کی ترسیل ناکام بنا دی۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ مارا، ہزاروں لٹر جوس، پلپ اور دیگر کیمیکل تلف کرا دیئے گئے۔ بلال یاسین کا کہنا ہے کہ 4 ہزار 250 لٹر تیار جوس، 3 ہزار 600 کلو پلپ، ممنوعہ رنگ اور کیمیکل تلف کرا کے یونٹ بند کر دیا گیا ہے، یونٹ سے جعلی اور مضر صحت جوس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں کا کہنا تھا مضر صحت اور بدبودار پلپ گندے سٹوریج ایریا میں موجود پایا گیا، لیبل پر ایڈریس غلط، پروڈکٹ رجسٹریشن کی دستاویز بھی عدم موجود پائی گئیں۔ وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ شہری خود فوڈ اتھارٹی بنیں اور اشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں۔