محکمہ بلدیات کا سالانہ بجٹ، آٹھ بڑے پیکیج منظوری کیلئے محکمہ خزانہ کو ارسال

06-06-2024

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات نے 246 ارب روپے کے آٹھ بڑے پیکیج منظوری کے لئے محکمہ خزانہ کو بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں پیکیج ون بلڈنگ، پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام اور پیکیج تھری فارن ایڈ منصوبہ شامل ہے، مالی سال 2024/25 میں پیکیج فور قبرستان بحالی، پیکیج فائیو سڑکیں، پیکیج سکس دیہی و شہری سیوریج ڈرینیج شامل ہے، پیکیج سیون والڈ سٹی اتھارٹی اور پیکیج ایٹ میں لوکل ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔ پیکیج ون بلڈنگ کیلئے 4 کروڑ روپے، پیکیج ٹو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے، پیکیج تھری فارن ایڈ منصوبہ کے لئے 13 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پیکیج فور قبرستان بحالی کیلئے 3 کروڑ روپے، پیکیج فائیو روڈ سیکٹر کے لئے 18 کروڑ 48 لاکھ روپے، پیکیج سکس دیہی و شہری سیوریج ڈرینیج کے لئے 17 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پیکیج سیون والڈ سٹی اتھارٹی کی 17 سکیموں کے لئے 26 کروڑ 50 لاکھ روپے، پیکیج ایٹ لوکل ڈویلپمنٹ کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، 65ارب جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 30 جون 2024 تک خرچ کیا جائے گا، 2024/25کی سالانہ جاری سکیموں کے لئے 14 ارب روپے اور ترقیاتی سکیموں کے لئے 54 ارب روپے رکھے کئے گئے ہیں۔