عمرہ کے ویزے پر حج نہیں ہو سکتا: طاہر اشرفی

06-06-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمرہ کے ویزے پر حج نہیں ہو سکتا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ حج آپریشن 12 جون کو مکمل ہو جائے گا، پاکستان میں حج کیلئے دو نظام ہیں، ایک حکومتی نظام ہے اور دوسرا پرائیویٹ، کسی حاجی کے خلاف کسی قسم کا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب لوگ حج پر جا رہے ہیں، حج پر جانے والوں کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام ہو رہا ہے۔