پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

06-06-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو میانوالی میں 9 مئی کے 3 مقدمات میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے رہائی ملی، عالیہ حمزہ کو جیل سے باہر آتے ہی گوجرانوالہ پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ایک روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں کنفرم ہوئی تھیں، روبکاریں پہنچنے پر رہا ہوتے ہی صنم جاوید کو پولیس گرفتار کرکے گوجرانوالہ لے گئی تھی، عالیہ حمزہ کی لاہور کے ایک مقدمہ میں روبکار نہ پہنچنے پر کل رہائی نہ ہو سکی تھی۔ جمعرات کے روز روبکار جیل میں پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہا کیا گیا تھا، پولیس عالیہ حمزہ کو لے کر گوجرانوالہ چلی گئی، گوجرانوالہ کینٹ پولیس کو عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔