پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

06-06-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم آفس کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نے حتمی پلان مانگنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سرکاری ادارہ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے لئے حتمی شکل دے گی، کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہوں گے ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری پاور کمیٹی کے ممبر بھی شامل ہوں گے۔ پی ایم آفس کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی دو ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی، کمیٹی ملازمین، ایچ آر اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔