عائزہ خان کا'ہیرامنڈی' لک مداحوں کی توجہ کا مرکز
06-06-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا "ہیرا منڈی" لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل تصاویر میں وہ بھرے ہوئے کام اور خوب گھیر والی زرد پشواس میں ملبوس دکھائی دیں۔ پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے بھارتی ویب سیریز "ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار" کا گیت "ایک بار دیکھ لیجیے" لگایا اور سیریز کی اداکاراؤں جیسی ادائیں دیتی نظر آئیں۔ مذکورہ فوٹو شوٹ کے موقع پر انہوں نے ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور کامدانی شیفون دوپٹے کو سر پر اوڑھ رکھا ہے۔ اداکارہ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں عائزہ کے مداح ان کی کھل کر تعریفیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ "ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار" بھارتی معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہے جو"نیٹ فلکس" کیلئے بنائی گئی ہے۔