ارسلان خان سے شادی نہ کرتی تو پھر کبھی شادی نہ ہوتی:حرا خان
06-06-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ ارسلان خان سے شادہ نہ کرتی تو پھر کبھی بھی شادی نہ ہوتی۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ حرا خان نے جہاں مختلف موضوعات پر گفتگو کی وہیں انہوں نے اپنی شادی اور کیریئر سے متعلق بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔ شادی سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں حرا خان کا کہنا تھا کہ شوہر نے شادی سے قبل میرے لیے بہت کچھ کیا تھا اس لیے میں نے ان سے ہی شادی کرلی، اگر ارسلان خان سے شادی نہ کرتی تو پھر میری کبھی شادی نہ ہوتی، نہ ہی میں کسی اور سے شادی کرتی۔ اداکارہ نے کہا کہ شوہر اکثر کہتے رہتے ہیں جب کوئی مرد کسی کام کرنے والی خاتون سے شادی کرتا ہے تو وہ ایک آدمی سے شادی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں اور نہ ہی انہوں نے یہ سمجھ کر شادی کی تھی، شوہر اور بیوی برابر ہیں، ہماری ذمہ داریاں برابر ہیں، عورت ہونے کے ناطے میری ذمہ داریاں الگ ضرور ہیں لیکن میری ازدواجی زندگی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں۔