سیف سٹیزکا پولیس کمیونی کیشن افسر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا

06-06-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا پولیس کو کمیونی کیشن افسر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس کمیونی کیشن افسر محمد سبطین کو گھر پر رات کے وقت سینے میں تکلیف ہوئی جسے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا، دو روز انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ساتھی افسر کی وفات پر سیف سٹیز آفس کی فضاء سوگوار ہے جبکہ ایم ڈی سیف سٹیز، سی او او اور دیگر افسران نے محمد سبطین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتھارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی محنتی، پروفیشنل اور ملنسار آفیسر تھے، ان  کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔