والٹن ایئرپورٹ کی فروخت :سابق ڈی جی سی اے اے کی نیب طلبی کا فیصلہ

06-06-2024

(لاہور نیوز) والٹن ایئرپورٹ اراضی کی فروخت کے معاملے پر نیب نے سابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے سابق ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کے لئے 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں والٹن ایئرپورٹ کو فروخت کیا گیا تھا، ایئر پورٹ کی زمین 50 بلین میں فروخت ہوئی جبکہ فروخت کی مد میں صرف ایک  بلین جمع کروائے گئے، والٹن ایئرپورٹ کی مجموعی زمین 3 سو ایکڑ تھی۔