عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 3 روپے 33پیسے مزید مہنگی

06-06-2024

(لاہور نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی  تجویز زیر غور ہے جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتےہوئے ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔ ایل پی جی  کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس کے اطلاق سے  گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 164 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔