کچہری میں پیشی پرآئے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق
06-06-2024
(لاہور نیوز) پتوکی کچہری میں پیشی پر آنے والے باپ بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہلہ روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آیا جہاں میاں بیوی اپنے بیٹے کیساتھ کچہری میں پیشی پرآرہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ سے باپ بیٹا موقع پر دم توڑگئے جبکہ ماں محفوظ رہی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت سرائے مغل کے رہائشی 50سالہ کشمیرا مسیح اور 24 سالہ راشد مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین کاکہنا ہے کہ پرانی رنجش کی بنا پر ہمارے مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔