اساتذہ کو سکول میں پڑھانے کیلئے لائسنس لینا ہوگا

06-06-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کو سکول میں پڑھانے کیلئے لائسنس لینا لازمی قرار دے دیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ٹیچرز لائسنسگ کے اجراء کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ منصوبہ ہمارے اساتذہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، قابل اورہونہار اساتذہ کے لائسنس حاصل کرنے سے ان کو مقام ملے گا ۔ واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں بھی ٹیچرز لائسنسنگ کا اعلان ہوا تھا، تاہم سکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کے باعث منصوبہ روک دیا گیا تھا ۔