روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
06-06-2024
(لاہور نیوز) پاکستانی روپے کی بے قدری نہ رکی، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 74 ہزار 381 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 447 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔