توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
06-06-2024
(ویب ڈیسک) عدالت نے توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان ودیگر کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں5 جولائی تک توسیع کر دی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔