ساندہ اورکوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلے،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

06-06-2024

(ویب ڈیسک) ساندہ اورکوٹ لکھپت کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے،تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ڈاکوؤں نے ناکہ بندی کے دوران سنیپ چیکنگ پر ساندہ پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر  فائرنگ کر دی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے ،خوش قسمتی سے پولیس  اہلکار محفوظ رہے ۔زخمی ریکارڈ یافتہ ڈاکو کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی، ملزم نے کچھ روز قبل فارمیسی کیشیئر سے 6 لاکھ 68 ہزار کی واردات کی تھی۔  ایک اور واقعہ میں کوٹ لکھپت چند رائے روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو   ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو شہری رفاقت سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، ناکے پر پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں رضوان اور فرحان علی زخمی ہو گئے۔ موقع سے دو عدد پسٹل دوران واردات چھینی گئی رقم اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیا گیا۔