ٹی20 ورلڈ کپ: شاہینوں کا آج پہلا امتحان، امریکا سے جوڑے پڑے گا

06-06-2024

(لاہور نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان ہے، قومی ٹیم میزبان امریکا سے ٹکرائے گی۔

پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں آج ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے  مدمقابل آئیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، امریکا نے ایونٹ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کی وکٹیں باؤلرز کے لیے ساز گار ہیں لیکن ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔