مریدکے: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

06-06-2024

(لاہور نیوز) نارووال روڈ پر پولیس کی کار پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے نارووال روڈ پر ایک کار کو مشکوک سمجھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ سے افضل نامی نوجوان موقع پردم توڑ گیا، مقتول افضل سات بچوں کا باپ اور رکشہ ڈرائیور تھا۔ مقتول افضل کے ورثا کا شدید احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا، فائرنگ کرنے والے پولیس کانسٹیبل آغا شاہین کو گرفتار کرکے تھانہ صدر کی حوالات میں بند کردیا گیا۔