ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

06-06-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یوگنڈا کو 78 رنز کا ہدف دیا جسے یوگنڈا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا کے نیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں۔ پہلی اننگز امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاپوا نیوگنی کی ٹیم 19.1 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی، اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔ حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے 5-5 رنز کی اننگ کھیلی۔ دوسری اننگز: یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔ یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جا رہے ہیں،  دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ آج کے تیسرے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم امریکا کے خلاف  ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔