بجلی صارفین کی مشکلات میں اضافہ، نیپرا نے کسٹمر سروس مینول میں تبدیلی کر دی
06-05-2024
(لاہورنیوز) بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیپرا نے کسٹمر سروس مینول میں تبدیلی کر دی۔
کسٹمر سروس مینول میں تبدیلی کے بعد صارفین مالی سال میں صرف ایک مرتبہ ہی اقساط کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔مقررہ تاریخ تک بل کی پہلی قسط جمع کرانے پر ایل پی ایس چارج نہیں کیا جائے گا، باقی ماندہ اقساط پر لیٹ پیمنٹ سرچارج چارج کیا جائے گا۔ بل کی تاریخ میں توسیع کی درخواست مقررہ تاریخ کے اندر دی جائے گی، اقساط تا مقررہ تاریخ کی توسیع کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ بل جاری کیا جائے گا۔