ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے، چند مقامات پر بارش کا امکان

06-05-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 47، گوجرانوالہ 46، قصور اور خیرپور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔