گلوکار علی سیٹھی کا ہم شکل بھارتی شہری الیکشن میں بری طرح شکست سے دوچار

06-05-2024

(ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں ہونے والے انتخابات میں معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھاری بھرکم ووٹوں سے شکست ہوگئی۔

رواں سال 19 اپریل سے بھارت کے 543 حلقوں میں انتخابات کا آغاز ہوا تھا جوکہ 7  مرحلوں سے گزرنے کے بعد رواں ماہ یکم جون کو اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔اب ان حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،انہی بریکنگ نیوز میں سے ایک خبر دیکھ کرپاکستانی گلوکار علی سیٹھی بھی دنگ رہ گئے، اس حوالے سے گلوکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا۔ مذکورہ اسکرین شاٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلقے میں بھاری بھرکم ووٹوں سے علی سیٹھی کے ہمشکل کو شکست دی۔اسکرین شاٹ میں علی سیٹھی کے ہمشکل سیاستدان کا نام تو سامنے نہیں آسکا لیکن تصویر میں وہ بالکل علی سیٹھی جیسے نظر آرہے ہیں۔ علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بظاہر! میں بھارت میں کچھ ووٹوں سے ہار گیا ہوں۔