محکمہ ماحولیات نے آبی آلودگی کی مانیٹرنگ کے منصوبے کی لاگت میں اضافہ کر دیا

06-05-2024

(لاہور نیوز) محکمہ ماحولیات نے آبی آلودگی کی مانیٹرنگ کے منصوبے کی لاگت میں ڈیڑھ کروڑ کا اضافہ کر دیا، منصوبہ اب 2 ارب 97 کروڑ 27 لاکھ روپے میں مکمل ہو گا۔

پی ڈی ڈبلیو پی نے 28 اکتوبر 2021 کو مانیٹرنگ منصوبے کی منظوری دی تھی، محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب کے تمام شہروں کو منصوبے میں شامل کرنے سے لاگت میں اضافہ ہوا۔ لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں پانی کی آلودگی کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب کے اضلاع میں موجود نالوں کے پانی کی مانیٹرنگ کیلئے سائٹس بنائی جائیں گی۔