پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

06-05-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا، صنم جاوید گوجرانوالہ کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے لئے بھی گوجرانوالہ پولیس سرگودھا جیل کے باہر موجود ہے۔