پاکستانی فلم ’’عمرو عیار‘‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

06-05-2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں بننے والی سائنس فکشن فلم ’’عمرو عیار‘‘ عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ میں عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر، حمزہ علی عباسی، ثناء نواز، علی کاظمی، سیمی راحیل، عدنان صدیقی، دانیال راحیل، سلمان شوکت، اسامہ کرامت شامل ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم عمروعیار کی کاسٹ کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں سائنس فکشن فلم بنی ہے، لوگ اس فلم کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں اور کامیاب بنائیں۔ اداکار عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میرا کردار امر کا ہے، یہ پہلی ساوتھ ایشن فلم ہے ونڈرکون پر اس کا ٹریلر گیا ہے جو کہ خوشی کی بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اداکار علی کاظمی کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں سائنس فکشن فلم بنائی گئی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر کا کہنا تھا کہ کہانی کو نئی نسل میں شئیر کرنا لازمی ہے، ہمیں اپنے کام کو سراہنا چاہیے نہ کہ دوسروں کو سراہا جائے، لوگوں سے کہوں گا کہ اس فلم کو دیکھیں وہ لوگ جو شکوہ کرتے تھے پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنتیں  اب ان پر ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کو دیکھیں۔