جسٹس اطہر من اللہ کا نیب ترامیم کیس براہ راست نشر نہ کرنے کا اختلافی نوٹ جاری

06-05-2024

(لاہور نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی والا نیب ترامیم کیس براہ راست نشر نہ کرنے کے فیصلے پر جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ 13 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کیس براہ راست نشر کرنا ضروری ہے، نیب ترامیم کیس پہلے براہ راست نشر ہو چکا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی پیشی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد 184 تین کے تمام مقدمات بینچ ون سے لائیو دکھائے گئے۔ اختلافی نوٹ میں لکھا گیا نیب ترامیم کیس میں اپیل بھی 184 تین کے کیس کیخلاف ہے۔