الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دیا
06-05-2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کے بجائے لیگی اراکین قومی اسمبلی کا کیس فکس کر دیا، اسلام آباد کے ٹریبونل جج کو تبدیل کرنے کا کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، جمعرات کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر تھا۔ اسلام آباد سے تینوں لیگی اراکین قومی اسمبلی کی ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی درخواست گزشتہ روز منظور کی گئی تھی۔