پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

06-05-2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس کیمپ جیل بھیج دیا گیا۔

اہل خانہ نے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے جبری ڈسچارج کرنے کی مذمت کی ہے، صوبائی وزیر کے بیٹے حسن محمود نے کہا کہ میاں محمود الرشید کی دو دن قبل اپنڈکس پھٹنے پر سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر حسن محمود نے کہا کہ میاں محمود الرشید کا اپنڈکس پھٹنے پر معدہ شدید متاثر ہوا، پنجاب حکومت نے زبردستی محمود الرشید کو ہسپتال سے جیل شفٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرم موسم میں محمود الرشید کا زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا، محمود الرشید کو اس حالت میں جیل شفٹ کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔