انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا عسکری ٹاور حملہ کیس کی جیل میں سماعت کا حکم

06-05-2024

(لاہور نیوز) عسکری ٹاور حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی بھی جیل میں سماعت کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر گرفتار ملزمان کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے۔ خدیجہ شاہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔