ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ

06-05-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اور خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 14 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ دوسری جانب اگر بات کی جائے پاکستان کی سر فہرست کی اداکارہ عائزہ خان کی تو کچھ ماہ قبل وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو اب دوسرے نمبر پر ہیں، عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔ یاد رہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس دوڑ میں معروف اداکارہ ایمن خان سر فہرست تھیں، پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز ان کے پاس تھا۔ ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے جبکہ ان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔