سونیا حسین ہمایوں سعید کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی خواہاں

06-05-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور  مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے  مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ سننے میں آ رہا ہےکہ آپ عمران عباس کے ساتھ جلد ٹی وی سکرین شیئر کرنے جارہی ہیں اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟ سونیا حسین نے کہا کہ عمران کیساتھ مجھے ایک رول آفر ہوا ہے،  ہم جلد ہی ایک ساتھ  کام کر سکتے ہیں، اس کے فوراً بعد ہی میزبان نے ان سے ہمایوں سعید سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ کب کام کریں گی؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میری کچھ روز قبل ہمایوں سے ملاقات بھی ہوئی تھی تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ ہم نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا، اب میں ایسا سکرپٹ لکھواؤں گا جو آپ کو بھی پسند آئے پھر ہم کام کریں گے۔